نئی دہلی،21جنوری(ایجنسی)مرکزی وزیر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت زہر سے ہوئی۔پشکر کی موت کی تحقیقات کررہے سب ڈویجنل مجسٹریٹ نے اپنی رپورٹ میںیہ کہا ہے ۔یہ رپورٹ منگل کو جاری کی گئی۔ددراصل اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ سنند اپشکر موت دوا کے ذیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے
ہوئی۔لیکن اب ایس ڈی ایم الوک شرما نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے دہلی پولیس سے تفتیش کریہ پتہ لگانے کو کہا ہے کہ سنندا کے جسم میں زہر کس طرح پہنچا۔یادرہے کہ مرکزی انسانی وسائل کی ترقی وزیر مملکت ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کو گزشتہ جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی کے ایک ہوٹل میں انتقال ہو گیا . وہ ہوٹل کے اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں .